Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’زیرو‘ میں شاہ رخ اور سلمان خان کا ایک ساتھ عید ڈانس

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا سب کو انتظار ہے، جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم شائقین کو عید کا تحفہ دینے کے لیے فلم کی ٹیم نے ’زیرو‘ کا عید ٹیزر جاری کردیا، جسے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

’زیرو‘ کے عید ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو بھی دکھایا گیا ہے، جو چھوٹے قد کے شاہ رخ کے ساتھ عید ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں صرف شاہ رخ اور سلمان خان کو ہی دکھایا گیا ہے، جو دونوں کسی تقریب میں شامل ہوکر ڈانس کرتے ہیں۔

ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سلمان خان کسی تقریب میں خصوصی ڈانس کے لیے اسٹیج پر آتے ہیں، تاہم اس سے قبل ہی شاہ رخ اسٹیج پر نمودار ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

بعد ازاں سلمان خان بھی شاہ رخ کے پیچھے نمودار ہوکر محفل کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور پھر دونوں اداکار مل کر عید ڈانس کرتے ہیں۔

ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس فلم میں سلمان خان خصوصی طور پر دکھائی دیں گے، ساتھ ہی اس فلم میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی بھی مختصر خصوصی کردار میں دکھائی دیں گی۔

اس فلم میں رانی مکھرجی اور کاجول سمیت دیگر بولی وڈ اداکاروں کو بھی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔

’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

دوسری بار تینوں اداکار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، اس سے قبل تینوں اداکار 2012 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک ایکشن فلم ’جب تک ہے جان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

’زیرو‘ کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.