Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

زائرہ وسیم نے حجاب کو لے کر کہی خواتین کے حق کی بات ،کہا :یہ تو نا انصافی ہے

 زائرہ وسیم (Zaira Wasim) آخری مرتبہ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں ۔ انہوں نے اب حجاب کو لے کر جاری تنازع کے درمیان اپنی رائے رکھی ہے ۔

زائرہ وسیم (Zaira Wasim) آخری مرتبہ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں ۔ انہوں نے اب حجاب کو لے کر جاری تنازع کے درمیان اپنی رائے رکھی ہے ۔ سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سخت الفاظ کے ساتھ مسلم خواتین کی حمایت میں اپنی بات کہی ہے ۔ وہ پوسٹ میں لکھتی ہیں : چلا آرہا یہ خیال کے حجاب ایک چوائس ہے ، بالکل غلط ہے ۔ یہ خیال سہولیت یا نا واقفیت کی وجہ سے بنا ہے ۔

زائرہ وسیم حجاب کو لے کر کہتی ہیں کہ حجاب کوئی آپشن نہیں ہے بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے ۔ اسی طرح ایک خاتون جو حجاب پہنتی ہے وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہے ، جو انہیں اس کے اللہ نے دیا ہے ، جس سے وہ پیار کرتی ہے اور ان کے تئیں وقف ہے ۔

زائرہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں ، اس پورے سسٹم کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور پریشان کیا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.