یامنی سنگھ کو ایک وجہ سے پہننی پڑی تھی 13 سال کی بچی کی فراک
بھوجپوری سنیما کی بیوٹی فُل اداکارہ یامنی سنگھ (Yamini Singh) سے بات چیت کی اور خود کی فلم سے متعلق دلچسپ قصے شیئر کئے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں انہوں نے کیا کہا؟
بھوجپوری سنیما میں اداکارہ اروند اکیلا کلّو (Arvind Akela Kallu) کی فلم سے اداکاری کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ یامنی سنگھ (Yamini Singh) نے بہت کم وقت میں ہی اچھا مقام حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے وکرانت سنگھ راجپوت اور دنیش لال یادو نرہوا (Dinesh lal yadav Nirahua) جیسے اسٹارس کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی فلموں کو کافی پسند کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے گلیمرس کا تڑکا لگانے والی یامنی کو ایک بار 13 سال کی بچی کی فراک پہننے سے لے کر بال تک کٹوانے پڑے تھے۔ اگر نہیں تو جان لیں کہ اداکارہ نے نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں یہ قصہ شیئر کیا ہے۔
منی سنگھ نے اپنی فلم (Bhojpuri Film) ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ (Pyaar To Hona Hi Tha) سے جڑا ایک قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اس فلم کے لئے اپنے بال تک کٹوا لئے تھے اور اتنا نہیں اپنے کردار کو مؤثر دکھانے کے لئے 13 سال کی بچی کی فراک تک پہنی تھی‘۔
اس قصے کی تفصیل سناتے ہوئے کہا، ’13 کی بچی کا فراک میں پہننے پر مجبور ہوگئی تھی۔ کیونکہ کاسٹیوم ڈیزائنر کے کپڑے نہیں آئے تھے اور شوٹ کے لئے لیٹ ہو رہا تھا۔ اس وقت اس فلم کی شوٹنگ لکھنو میں ہی ہو رہی تھی‘۔