وہ بولی وڈ اسٹارز جو میڈیا سے جھگڑ پڑے
بولی وڈ میں عام طور پر اسٹارز فلموں کی تشہیر یا پھر کسی تقریب کے دوران صحافیوں سے بھی بات کرتے ہیں کیونکہ میڈیا کے ذریعہ تشہیر فلمی کی کامیابی کی بڑی ضمانت ہوتی ہے یا پھر تقریب میں میڈیا سے بات چیت خود اداکار یا اسٹارز کیلئے بھی تشہیر کا سبب بنتی ہے۔ تاہم بعض اوقات اس دوران کچھ بولی وڈ اسٹارز صحافیوں کی جانب سے سوالات پر ان سے جھگڑ بیٹھے ۔ ذیل میں ایسے بولی وڈ اسٹارز بیان کیے گئے ہیں۔
سلمان خان
سلمان خان کا شمار بھی بولی وڈ اسٹارز میں ہوتا ہے اور عام طور پر وہ بہت گرم مزاج بھی مانے جاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا ۔ ہفنگٹن پوسٹ کو دیئے جانیوالے انٹرویو کے دوران جب صحافی نے سلمان خان سے ان کے متنازعہ ماضی کی بدولت ساکھ پر سوالات اٹھائے تو وہ گرم ہوگئے۔ اسہی دوران جب صحافی نے ان کی فلاح کی تنظیم بینگ بیومن کو سلو بھائی کی پی آر اسٹنٹ قرار دیا تو سلو بھائی آگ بگولہ ہوگئے اور انٹرویو چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
ریتیک روشن
کئی اداکار ہیں جو کہ عام طور پر فلموں کی ریلیز سے قبل ان کی کامیابی کیلئے مزارات پر حاضری دیتے ہیں۔ ریتیک کا شمار بھی انہی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک مزار پر فلم کی کامیابی کیلئے حاضر تھے کہ اس موقعے پر کیمرہ مین نے ان کی تصاویر کھینچنی شروع کردیں تاہم منع کرنے کے باوجود جب کیمرہ مین نے تصاویر کھینچنا جاری رکھیں تو ریتیک اس پر آگ بگولہ ہوگئے۔
پرینیتی چوپڑا
پرینیتی کا شمار بھی بولی وڈ کی ببلی اداکاراوں یا ہنس مکھ اداکاراوں میں ہوتا ہے، لیکن ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی صحافی سے جھگڑ بیٹھیں جب صحافی نے ان سے سوال کیا تو وہ سوال ان کو ناگوار گزرا اور پرینیتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا۔
رنبیر کپور
رنبیر کپور کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر میڈیا سے الجھ پڑتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب وہ ایک ریسٹورنٹ سے جارہے تھے کہ ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر کھینچنی شروع کردیں جس کے بعد رنبیر کپور نے نہ صرف اس جرنلسٹ کی گاڑی روک لی بلکہ اسکا کیمرہ بھی چھین لیا۔
دھرمیندر
دھرمیندر بھی اپنی بیٹی ایشا دیول کی شادی میں صحافیوں سے الجھ پڑے ،ایسا اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ایشا کی شادی کے دوران سنی دیول اور بوبی دیول کی شادی کی تقریب میں غیر حاضری پر سوالات اٹھائے۔
جیا بچن
جیا بچن بھی صحافیوں سے عام طور پر ناخوش رہتی ہیں ۔ ایسا اس وقت بھی ہوا جب ایک صحافی نے انکی موجودگی میں ایش کے کہہ کر پکارا تو وہ بھی گرم ہوگئیں۔
گوویندا
گوویندا کا شمار بولی وڈ کے ہنس مکھ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن اب بولی وڈ میں ان کو وہ مانگ نہیں رہی ایسے ہی موقعے پر گوویندا کی میڈیا سے نامناسب رویئے کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بنا شروع ہوگئیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی فلم منی ہے تو ہنی ہے کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس موقعے پر ایک صحافی کی جانب سے ان سے سوالات کیے گئے تو گوویندا نے سوال ناگوار گزرنے پر اس کو تھپڑ جڑ دیا۔