Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

وزیر نواب ملک کی جانب سے بالی ووڈ کی حمایت، پوجا بھٹ کا اظہار تشکر

نواب ملک نے ہندی فلم انڈسٹری کے خلاف سازشی مہم کے خلاف جو موقف اختیار کیا اس پر ان کے شکر گزار ہیں

بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بھٹ نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کی جانب سے بالی ووڈ کی حمایت کرنے پر ان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈرگ آن کروز کیس میں بمبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی منظوری کے ایک دن بعد نواب ملک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بالی ووڈ کی شہرت کو داغدار کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر کی میڈیا کے ساتھ گفتگو پر مبنی ایک کلپ پر اپنے ٹوئٹس میں اداکارہ پوجا بھٹ نے نواب ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہندی فلم انڈسٹری کے خلاف اس سازشی مہم کے خلاف جو موقف اختیار کیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ اس موقف کے باعث ہمیں تحفظ کا احساس ہوا۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اور ممبئی دراصل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، یہ خوابوں کا شہر ہے جس نے کئی عشروں کے دوران لاکھوں لوگوں کو اپنے دامن میں سمیٹا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.