Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

والدہ نےکینسرکوشکست دی کارتک آریان والدہ کےحوصلے پرے جذباتی ہوگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے کہ ان کی والدہ نے کس طرح کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد کڑا وقت گزارا اور موذی مرض کو شکست دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر ملک میں کینسر سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے اسی حوالے سے ممبئی کے ایک اسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹار اداکار کارتک آریان شریک ہوئے۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر کے موضوع پر گفتگو کی اور اپنی باہمت والدہ مالا تیواری کے عزم وحوصلے کے بارے میں بھی بتایا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد مشکل وقت سے مقابلہ کیا، یہ ہم سب کے لیے کڑا امتحان تھا لیکن انہوں نے بہادری سے اس موذی مرض کو شکست دی۔

بھارتی اداکار نے کینسر کی جلد تشخیص اور اس کے علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی بیماری کا پتا چلے گا علاج میں اتنی ہی آسانی ہوگی، اس دور جدید میں بہت سہولیات آچکی ہیں جن کی مدد سے کینسر کے علاج اور تشخیص میں مدد مل سکتی ہے، خواتین کو روازانہ کی بنیاد پر چیک اپ کروانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.