والد مہیش بھٹ نے پگڑی پہن کر بیٹی عالیہ بھٹ کی بارات کا کیا استقبال، دولہے رنبیر کی طرح اپنایا لک
دونوں کی شادی کی تصویر اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور فینس نے سوشل میڈیا پر دونوں کو ڈھیروں مبارکبادیں دینی شروع کر دی ہیں۔. رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 اپریل 2022 جمعرات جو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے کی شادی سے پہلے کی تقریب کا آغاز 13 اپریل کو مہندی کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں دونوں کے کنبوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ وہیں اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پگڑی پہنے نظر آ رہے ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 اپریل 2022 جمعرات جو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے کی شادی سے پہلے کی تقریب کا آغاز 13 اپریل کو مہندی کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں دونوں کے کنبوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ وہیں اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پگڑی پہنے نظر آ رہے ہیں۔
تصویر میں مہیش بھٹ MAHESH BHATT بارات کے استقبال کے لیے ایک رائل لک میں نظر آئے۔ انہوں نے دولہے رنبیر کی طرح پگڑی اسی رنگ کا کڑھائی والا کریم رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا۔ مہیش بھٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں عالیہ کے بھائی راہل بھٹ بھی نظر آ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی شادی میں صرف چند لوگ ہی شریک ہوئے۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ان کے فینس ان کی پہلی تصویر کا انتظار کر رہے تھے جو کہ اب منظر عام پر آ گئی ہے۔
شادی کی تصاویر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔