والد للت مودی کی طرح ہی بنداس ہیں عالیہ مودی! گزشتہ سال کی تھی شادی
للت مودی نے سابق مس یونیورس سشمتا سین کے ساتھ کچھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان کے ساتھ اپنے رشتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی للت مودی کا نام ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ جبکہ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی بیٹی نے اس سال ایک غیر ملکی لڑکے کے ساتھ شادی کی ہے۔
للت مودی کی پہلی شادی سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ للت مودی کی بیٹی کا نام عالیہ مودی ہیں۔ عالیہ نے اس سال بریٹ کارلسن سے شادی کی ہے۔
للت مودی پہلے بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ اس بار وہ سشمتا سین کے ساتھ اپنے رشتے کو عوامی کرنے کے بعد پھر سے سرخیوں میں آئے ہیں۔ للت مودی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر کافی پہلے شیئر کی تھیں۔
للت مودی نے اپنی شادی ایک بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، جس کے سبب ان کو اپنی فیملی کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شادی کی تصاویر میں للت مودی کی بیٹی عالیہ اپنے شوہر کے ساتھ سفید کپڑوں میں نظر آرہی ہیں۔