والد انل کپور نے حاملہ بیٹی سونم کپور کو لیکر کہہ ڈالی بڑی بات، بتایا پرفیکٹ ماں بنے گی
فخریہ انداز میں والد انل کپور نے کہا، سونم ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی بیوی اور بیٹی بھی ہیں، اس لیے اب وہ ایک اچھی ماں بھی بنیں گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے کام پر واپس آئیں گی اور اچھی فلمیں کریں گی۔
سونم کپور (Sonam Kapoor) اپنے حمل کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اسٹائلش سونم سوشل میڈیا پر اپنے بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے والد اور بالی ووڈ اداکار انیل کپور نانا بننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سونم چونکہ انل کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، اس لیے اداکار نانا بننے کو لیکر بہت خوش ہیں، وہیں بہت جذباتی بھی ہیں۔
سونم کپور نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ انل کپور نے یہ خوشی ملتے ہی خوبصورت انداز میں لکھا کہ ‘میں نے اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار نانا جان بننے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سونم آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ خبر دے کر آپ نے مجھے کتنی خوشی دی ہے۔
ایچ ٹی کو دیے گئے انٹرویو میں انل کپور anil kapoor نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جب انل کپور سے پوچھا گیا کہ سونم کیسی ماں بنیں گی؟، اس سوال کے جواب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انل نے اپنی پیاری بیٹی کو پرفیکشنسٹ بتادیا۔
اداکار نے کہا، ‘سونم جو بھی کرتی ہے، وہ کمال کے ساتھ کرتی ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک بہترین ماں بھی بنیں گی۔ وہ ہر کام بہت خوبصورتی سے کرتی ہے۔ ان کے لندن والے گھر، دہلی کے گھر اور اب ان کے ممبئی والے گھر کو دیکھیں تو اس کی جھلک نظر آتی ہے۔