وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ شیئر کی دل چھولینے والی تصویر
وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ان دنوں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ کوہلی نے ہندوستان-نیوزی لینڈ (India vs New Zealand) ٹی-20 سیریز سے بریک لے رکھا ہے اور وہ پہلا ٹسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ کوہلی نے انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جو فوراً وائرل ہوگئی۔
ہندوستانی ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے بیوی انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے ساتھ سوشل میڈیا (Social Media) پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ وراٹ-انوشکا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وراٹ کوہلی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مائی راک‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لال رنگ کی ہارٹ ایموجی بھی لگائی ہے۔ انسٹا گرام پر اس تصویر کو لاکھوں لوگ لائک کرچکے ہیں۔