وکی کوشل نے کیٹرینہ کیف کو پہنائی ہیرے-نیلم کی انگوٹھی
وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) آخرکار بالی ووڈ کے نئے رئیل کپل بن گئے ہیں۔ دونوں کی شادی کو لے کر پچھلے 1 مہینے سے زبردست قیاس آرائیوں کا دور جاری تھا۔ اپنی شادی کو لے کر خاموشی اختیار کرنے والے کیٹرینہ اور وکی کوشل نے 7 پھیروں کے بعد اپنے نئے رشتے پر کچھ تصویروں کے ساتھ ہی آفیشل مہر لگادی ہے۔ ان تصویروں کا فینس کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کیٹرینہ سرخ لال لہنگے اور وکی آئیوری سلک شیروانی میں ایک ساتھ بے حد خوبصورت نظر آرہے تھے۔ لیکن ان تصویروں میں سے ایک تصویر نے سبھی کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیا، جس میں کیٹرینہ کے ہاتھ میں اُن کی سگائی کی انگھوٹی (Katrina Kaif engagement ring) دکھائی دے رہی تھی۔
وکی کوشل (Vicky Kaushal) نے کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو سگائی میں ہیرے-نیلم کی انگوٹھی پہنائی۔ کیٹرینہ کی سگائی کی اس انگوٹھی میں ایک بڑا سا نیلم ہے اور اُس کے چاروں طرف ہیرے جڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اُن کی شادی کی انگوٹھی ’ٹفنی اینڈ کمپنی‘ کی۔
کیٹرینہ کیف نے شادی کے لئے ٹریڈیشنل لال لہنگا پہنا تھا جس میں کڑھئی کا زیادہ ورک تھا۔ انہوں نے اس کی میچنگ کا دوپٹہ لے رکھا تھا۔ انہوں نے مانگ ٹیکہ اور نتھنی پہنی تھی۔ کیٹرینہ کو گولڈ کلیر پہنے بھی اسپاٹ کیا گیا۔ جب کہ وکی کوشل نے آئیوری سلک شیروانی پہنی تھی۔ کیٹرینہ اور وکی کے ویڈنگ آوٹ فٹ کو پاپور فیشن ڈیزائنر سبھیہ ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے۔