Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

وکی کوشل کی دلہن بننے جارہی ہیں کٹرینہ کیف

رپورٹ کے مطابق ابھی تک دونوں کی شادی کا دعوت نامہ کسی کو موصول نہیں ہوا ہے لیکن وکی کوشل شادی کے دعوت نامے میں موبائل نہ  لیکر آنے کی بات ڈالنے والے ہیں۔ یہ اصول بنایا جائے گا کہ کوئی مہمان پنڈال میں موبائل فون نہیں لائے گا۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو بھی سخت احکامات دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ٹیم ہر مہمان پر نظر رکھے گی۔

بالی ووڈ کے وہ لو برڈس ہیں جن کے بارے میں چرچائیں ہیں کہ دونوں اگلے ماہ یعنی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شادی کرکے اپنی محبت کو ایک نیا نام دینے والے ہیں۔ اگرچہ وکی اور کٹرینہ اور ان کے اہل خانہ نے اس خوشخبری پر اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن ان کی شادی کی تاریخ، شادی کا لباس، مقام، ممبئی میں کرائے پر ایک پرعالیشان فلیٹ، سوجت کی مہندی کے بعد اب دونوں کی شادی کو لیکر ایک بڑا اصول بنایا گیا ہے جس کو نہ صرف دولہا بلکہ شادی میں آنے والے مہمانوں کو بھی اس پر عمل کرنا ہوگا۔

راجستھان کے سوائی مادھوپور میں کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شاندار شادی کی تیاری ہورہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوائی مادھو پور کے سکس سینسز ہوٹل میں اپنی فیملی اور دوستوں کے درمیان دونوں ستارے سات پھیرے لیں گے ، لیکن اس سے پہلے کٹرینہ اور وکی نے ممبئی میں کورٹ میریج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک دونوں کی شادی کا دعوت نامہ کسی کو موصول نہیں ہوا ہے لیکن وکی کوشل شادی کے دعوت نامے میں موبائل نہ لیکر آنے کی بات ڈالنے والے ہیں۔ یہ اصول بنایا جائے گا کہ کوئی مہمان پنڈال میں موبائل فون نہیں لائے گا۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو بھی سخت احکامات دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ٹیم ہر مہمان پر نظر رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.