وکی کوشل-کٹرینہ کیف سے لے کر کرینہ کپور تک، سیلبس نے ماں پر اس طرح لٹایا پیار
یوم ماں کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارس نے بھی اپنی ماں پر جم کر پیار برسایا ہے۔ آپ بھی دیکھیں کہ سیلبس نے اس خاص موقع پر کیسے مدرس ڈے وِش کیا ہے۔
آج پوری دنیا میں مدرس ڈے (یوم ماں) منایا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ سیلبس بھی اس خاص موقع پر اپنی ماں کو اسپیشل محسوس کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ کئی سیلبس ایسے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی تصاویر شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی انہیں مدرس ڈے پر وِش بھی کیا ہے۔ اس موقع پر سیلبس کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ آپ بھی ڈالئے عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کٹرینہ کیف، کرن جوہر سمیت بالی ووڈ سیلبس کی پوسٹ پر ایک نظر
جھانوی کپور نے مدرس ڈے کے موقع پر اپنی ماں شری دیوی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
کرینہ کپور خان نے اپنے دونوں بیٹے تیمور اور جیہہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
نیولی ویڈ عالیہ بھٹ نے اپنی ماں سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کے ساتھ اپنے ریسپشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوب پیار برسایا ہے۔
انوشکا شرما نے اپنی ماں کی تصویر شیئر کرکے مدرس ڈے کے موقع پر وش کیا ہے۔
مدرس ڈے کے موقع پر سارہ علی خان نے امرتا سنگھ کے ساتھ اپنی کئی تصاویر کو شیئر کی ہے۔
کٹرینہ کیف نے بھی اپنی ماں اور ساس دونوں کو یوم ماں کی مبارکباد پیش کی ہے۔
مدرس ڈے کے موقع پر وکی کوشل نے اپنی ماں پر اس طرح سے پیار لٹایا ہے۔