Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ورن دھون کی زندگی کا پہلا روزہ

بولی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنے مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور یہ بھی بتایا کہ اپنے مسلمان مداحوں کے ساتھ آج انہوں نے بھی رمضان کا روزہ رکھا۔

ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے جم میں موجود ہیں۔

اس ویڈیو کا آغاز انہوں نے سب کو سلام کرنے کے ساتھ کیا اور کہا کہ ’سب کو معلوم ہے کہ رمضان شروع ہوگیا ہے اور یہ بہت ہی مقدس وقت ہے جب میرے تمام مسلم بھائی اور بہنوں نے روزہ رکھنا شروع کردیا ہے‘۔

#ramadan mubarak sab ko. @bodysculptorofficial #kalank

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

اداکار نے مزید کہا کہ ’آج میں نے اور میرے دوستوں نے بھی روزہ رکھا ہے‘۔

وہ اپنی اس ویڈیو میں جم میں ورزش کرتے بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ ورن دھون کی بڑھتی مقبولیت کے باعث ان کی فین فالوونگ میں بھی دن با دن اضافہ ہورہا ہے، ان کی اس ویڈیو کو بھی دنیا بھر میں موجود مداحوں نے پسند کیا جبکہ انہیں رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

ورن دھون کے علاوہ بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔


امیتابھ کے علاوہ رشی کپور بھی ماہ رمضان کی مبارکباد دینے والے اداکاروں کا حصہ بنے۔


 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.