Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ویلنٹائن ڈے پر کٹرینہ کیف ہوئیں جذباتی، شوہر وکی کوشل کیلئے کہی دل چھولینے والی بات

کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) نے انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے (Valentine’s Day) کے موقع پر وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ اپنی کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ۔ تصاویر میں جوڑا ایک دوسرے کی بانہوں میں نظر آرہا ہے ۔ کٹرینہ کیف کافی جذباتی لگ رہی ہیں ۔ انہوں نے وکی کوشل کیلئے دل چھو لینے والی پوسٹ بھی کی ہے ۔

کٹرینہ کیف نے ویلنٹائن ڈے پر شوہر وکی کوشل کیلئے ایک جذباتی پوسٹ کی ہے ۔ انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تین تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں دونوں کو بڑی گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ایک تصویر میں وکی کوشل کٹرینہ کیف کی پیشانی پر کس کررہے ہیں ۔ سبھی تصاویر ایک بڑے سے ہال میں کھینچی گئی ہیں ۔

تصویر میں کٹرینہ بھاری سی جیکٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ جبکہ وکی سفید سویٹر اور جینس میں دکھ رہے ہیں ۔ فینس کو جوڑا کا پیار بھرا انداز کافی پسند آرہا ہے ۔

کٹرینہ کیف نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے : ہم اس سال رومانٹک ڈنر نہ کر پائیں ، لیکن آپ مشکل لمحات کو بہتر بنا دیتے ہیں اور یہی معنی رکھتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.