Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

وانی کپور کی تازہ ترین تصاویر میں نظر آیا ان کا سب سے گلیمرس اوتار، نظر نہیں ہٹا پائیں گے آپ

وانی کپور (Vaani Kapoor) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ سفید رنگ کے آوٹ فٹ میں کافی بولڈ لُک دے رہی ہیں۔ وانی کپور اپنی دلکش اداوں سے لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر (Vaani Kapoor Photos) سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے کچھ وقت بعد ہی وائرل ہوگئیں اور زبردست لائکس مل رہے ہیں۔

وانی کپور (Vaani Kapoor) نے کچھ وقت پہلے ریلیز ہوئی فلم ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ میں اپنی پرفارمنس سے ہر کسی کی توجہ کھینچی تھی۔ وہ دن بدن ترقی کر رہی ہیں۔ وقت کے ساتھ اداکارہ کی فنکاری اور لُک میں نکھار آیا ہے۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

وانی کپور کو آپ تصاویر میں وہائٹ ٹریک پینٹ کے ساتھ بکنی ٹاپ پہنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنی ٹونڈ باڈی فلانٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے لُک کو نیوڈ میک اپ کے ساتھ پورا کیا ہے۔ اداکارہ نے بلب ایموجی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

وانی کپور نے تصاویر میں اپنی اداوں سے ہر کسی کو منتر مگدھ کردیا ہے۔ مداح ان کی خوبصورت تصاویر سے نظریں نہیں ہٹا پا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.