یوزر نے عرفی جاوید کو دیا کپڑے کا آفر، کہا-بھجواؤں کیا؟ اداکارہ نے دیا یہ جواب
عرفی جاوید ہمیشہ ہی خود کو ٹرول کرنے والے لوگوں کو اس طرح کا جواب دیتی رہتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی اداکارہ چاہت کھنہ نے بھی عرفی کے ڈریس پر کمنٹ کیا تھا، جس کے بعد عرفی نے انہیں بھی جواب دیا تھا۔
سوشل میڈیا سینسیشن اور ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید اپنے انوکھے فیشن کے لئے جانی جاتی ہیں۔ آئے دن ان کی فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن میں اداکارہ کافی عرجیب و غریب کپڑے پہنے نظر آتی ہیں۔ اس وجہ سے وہ ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتی ہیں اور ٹرول بھی ہوتی ہیں۔ ایک بار پھر سے عرفی ٹرول ہوئی ہیں، حالانکہ انہوں نے بھی ٹرولر کو کرارا جواب دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا یوزر نے عرفی کو کپڑے کا آفر دیا ہے۔ اس یوزر نے ٹوئٹر پر عرفی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، کیا آپ کو کپروں کی ضرورت ہے۔ ہم ایک این جی او چلاتے ہیں اور آپ کو کپڑے بھیج سکتے ہیں۔ آپ کی مدد کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔ ہم ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو کپڑے خرید نہیں سکتے ہیں۔‘
ٹرولرس کو کرارا جواب دینے کے لئے بھی مشہور عرفی جاوید نے اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ یوزر کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے عرفی نے لکھا، بالکل، میں پسند کروں گی۔ اور اب جب ہم ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں تو میں آپ کو آپ کی ناک واپس کردوں، جو آپ میرے کام میں اَڑا رہے ہیں۔‘