اروشی روتیلا بڑے شان سے 5 کروڑ کی کار میں کافی پیتی ہوئی نظر آئیں، سویگ کے دیوانے ہوئے لوگ
اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ لگزری کار بینٹلے میں بیٹھ کر کافی کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ اداکارہ نیلی رنگ کی ڈریس میں ہمیشہ کی طرح اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ اروشی روتیلا کا سویگ دیکھتے ہی بنتا ہے۔
اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) بالی ووڈ کی سب سے کم عمر کی سپراسٹارس میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی شاندار پرفارمنس اور لُک سے ناظرین کو حیران کیا ہے اور ہندوستانیوں کو ہر ممکن طریقے سے فخر کا احساس کرایا ہے۔ اداکارہ کی تازہ ترین تصاویر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں۔
اروشی روتیلا 5 کروڑ کی بینٹلے کار میں کافی پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور لوگوں کا دھیان کھینچ رہی ہیں۔
اروشی روتیلا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر تقریباً چار دن پہلے تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر تین لاکھ سے زیادہ لائکس آگئے ہیں۔