اروشی ڈھولکیہ نے پول میں دکھائیں اپنی کول ادائیں، فینس کے لئےنظریں ہٹانا ہوا مشکل
اروشی ڈھولکیہ (Urvashi Dholakia) نے انسٹا گرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ پول مین نہاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی اداوں پر لوگ فدا ہو رہے ہیں۔
اروشی ڈھولکیہ (Urvashi Dholakia) ان دنوں ایکتا کپور کے شو ‘ناگن 6′ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ اپنے مصروف پروگرام سے وقت نکال کر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں۔ اب اداکارہ نے پول میں نہاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔
اروشی ڈھولکیہ پردے پر جتنی بیباک نظر آتی ہیں، اصل زندگی میں بھی اتنی ہی مست مولا انسان ہیں۔ اداکارہ کا تازہ فوٹو شوٹ اس بات کا ثبوت ہے۔
اروشی ڈھولکیہ نے الگ الگ اداوں میں کیمرے کے لئے پوز دیئے۔ اداکارہ نے یہ تصاویر تقریباً ایک دن پہلے شیئر کی تھیں۔