عرفی جاوید نے پہنی الٹی ٹی شرٹ اور لگایا صرف ایک بٹن، لوگوں نے کیا ٹرول
آوٹ آف دی باکس اور بولڈ اسٹائل کے لئے جانی جانے والی، عرفی جاوید (Urfi Javed) نے اس بار بھی کچھ نیا ٹرائی کرنے کی کوشش کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ریورس شرٹ پہنے ہوئے ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کی، جس کے پیچھے بٹن اور سامنے کالر ہے، لیکن ان کا یہ انداز لوگوں کو بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے۔
بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) فیم عرفی جاوید (Urfi Javed) نے ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز سے انٹرنیٹ کی درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا ہے۔ عرفی جاوید ’بگ باس‘ کے گھر میں کچھ خاص نہیں کرسکیں، لیکن باہر آنے کے بعد سے اب تک مسلسل اپنے ڈریسنگ سینس لو کے کر لوگوں کی نظروں میں چھائی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پھر کچھ ایسے ہی انداز میں وہ نظر آئیں، جس کے بعد لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔
اپنے آوٹ آف دی باکس اور بولڈ اسٹائل کے لئے جانی جانے والی، عرفی جاوید (Urfi Javed) نے اس بار بھی کچھ نیا ٹرائی کرنے کی کوشش کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ریورس شرٹ پہنے ہوئے ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کی، جس کے پیچھے بٹن اور سامنے کالر ہے۔
شرٹ کو بیک لیس ڈریس اسٹائل میں پہنے عرفی جاوید نے اس کا صرف ایک ہی بٹن لگایا ہے۔ عرفی جاوید نے جیسے ہی یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تو لوگوں نے طنز کرنا شروع کردیا۔