عرفی جاوید نے انسٹا گرام وائرل گانے ’کچا بادام‘ پر کیا ڈانس، بیک لیس ٹاپ کے سبب بنا مذاق
بگ باس (Bigg Boss OTT) کے پہلے او ٹی ٹی سیزن میں کنٹسٹنٹ بن کر آئیں اداکارہ عرفی جاوید (Urfi Javed) اس شو کے بعد سے ہی سرخیوں میں رہی ہیں۔ عرفی جاوید نے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے گانے ’کچا بادام‘ (Kachcha Badam song) پر اپنے ہی انداز میں ڈانس کیا ہے۔
بگ باس (Bigg Boss OTT) کے پہلے او ٹی ٹی سیزن میں کنٹسٹنٹ بن کر آئیں اداکارہ عرفی جاوید (Urfi Javed) اس شو کے بعد سے ہی سرخیوں میں رہی ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی سے عرفی جاوید محض ایک ہفتے میں ہی آوٹ ہوگئی تھیں، لیکن شو کے بعد سے ہی اپنے اسٹائل اور فیشن کے لئے وہ اکثر خبروں میں رہی ہیں۔ ایک بار عرفی جاوید نے کچھ ایسا کیا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر انہیں خوب ٹرول کر رہے ہیں۔ عرفی جاوید نے ان دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے گانے ’کچا بادام‘ (Kachcha Badam song) پر اپنے ہی انداز میں ڈانس کیا ہے۔
عرفی جاوید اس گانے پر سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ’کچا بادام‘ ٹائٹل کا یہ گانا ان دنوں انسٹا گرام پر بہت ہی وائرل ہو رہا ہے۔ اس گانے پر کئی شخصیات اپنی انسٹا گرام ریل بنا رہے ہیں، لیکن عرفی جاوید نے اس ریل میں بھی اپنے بولڈ فیشن کا تڑکا لگا دیا ہے۔ عرفی جاوید اس ریل میں بیک لیس ٹاپ پہنے ہوئے ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔