عرفی جاوید نے گزشتہ 8 دنوں میں اپنائے 4 الگ الگ اوتار، ایک کے بعد ایک وائرل ہوئیں تمام تصاویر
بگ باس او ٹی ٹی سے باہر ہونے کے بعد سے اب تک شاید ہی ایسا کوئی دن گزرا ہوگا، جب عرفی جاوید (Urfi Javed) سرخیوں میں نہ رہی ہوں۔ عرفی جاوید اپنی تصاویر کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ عرفی جاوید نے گزشتہ 8 دنوں میں عرفی جاوید نے 4 الگ الگ اوتار اپنائے ہیں۔
عرفی جاوید (Urfi Javed) آئے دن گلیمر کا تڑکا لگاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنے ڈریسنگ سینس سے سوشل میڈیا پر خوب دھمال مچاتی ہیں۔ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) کا حصہ بننے کے بعد سے عرفی جاوید نے اپنی پاپولرٹی کو اب تک برقرار رکھا ہے۔ لوگوں کے درمیان ان کا ایپیرئنس تھوڑا مختلف ہے۔ دراصل، عرفی جاوید کو معلوم ہے کہ لائم لائٹ میں رہنے کے لئے انہیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ الگ کرنا ہوگا، اس لئے انہوں نے اپنے ڈریسنگ سینس کو ہی اپنا ہتھیار بنا لیا۔
عرفی جاوید اپنی تصاویر کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 دنوں میں عرفی جاوید نے 4 الگ الگ اوتار اپنائے ہیں۔
ان تصاویر میں عرفی جاوید کے ڈریسنگ سینس پر لوگ فدا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے ان چاروں اوتاروں کو بھرپور پیار ملا۔
عرفی جاوید نے اپنے اس پوسٹ میں لکھا، ’اگر آپ ہندو ہوکر ہندو سے نفرت کرتے ہیں تو میں ایک ہندو ہوں۔ اگر آپ مسلمان ہوکر ایک مسلمان سے نفرت کرتے ہیں تو میں ایک مسلمان ہوں‘۔
عرفی جاوید نے مزید لکھا، ’اگر آپ لوگوں کو ان کی پیدائش کی بنیاد پر نیچی ذات کے طور پر پہچانتے ہیں تو میں ایک دلت ہوں‘۔