Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید کا یہ کٹنگ والا بلاوز …دیکھا آپنے، دماغ نہ چکرا جائے تو کہنا

عرفی جاوید (Urfi Javed Saree Photos) کی تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ پنک وہائٹ شیفان ساڑی پہنے نظر آرہی ہیں، لیکن ان کے اسٹائلش بلاوز نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے۔ لوگ ان کے بلاوز کے ڈیزائن کو دیکھ کر چکرا گئے ہیں اور ان کے لُک پر کمنٹ کر رہے ہیں۔

عرفی جاوید سمپل آوٹ فٹ میں گلیمر کا تڑکا لگانا بخوبی جانتی ہیں۔ اس لئے وہ اپنے آوٹ فٹ اور ڈریسنگ سینس لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آوٹ فٹ کو خود ڈیزائن کرتی ہیں اور آوٹ فٹ کو کس طرح سے پہننا ہے، یہ بھی انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے۔ تبھی تو ہرکوئی ان کی طرف فوراً متوجہ ہوجاتا ہے۔ عرفی جاوید کی اب کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

عرفی جاوید ان تصاویر میں پنک وہائٹ شیفان ساڑی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، جس پر پھولوں کی چھاپ ہے۔ انہوں نے ساڑی کو لا ویسٹ پر باندھا ہوا ہے۔

عرفی جاوید نے ساڑی کے ساتھ گلابی رنگ کا بلاوز پہنا ہوا ہے، جو کہ بہت ہی اسٹائلش ہے۔ اس کے فرنٹ میں انہوں نے تین بڑے کٹ لگائے ہوئے ہیں۔

عرفی جاوید نے ساڑی کے پلو کو اس طرح کیا ہوا ہے، جس سے ان کے بلاوز کا پورا لُک صاف نظر آرہا ہے۔ عرفی جاوید اپنے اس اسٹائلش بلاوز کے سبب پھر سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.