ٹرانسپرینٹ ٹاپ میں اداکارہ رانی چٹرجی نے دکھایا ایسا لک ، فینس نے کہا : بہت دنوں بعد چاند نظر آیا
بھوجپوری کی فٹنس فریک اداکارہ رانی چٹرجی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرکے فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں ۔

اداکارہ رانی چٹرجی نے انسٹاگرام پر اپنی کئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ جینس اور سفید رنگ کی ٹرانسپیرنٹ ٹاپ میں نظر آرہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وہ شاندار پوز کے ساتھ اپنا پرفیکٹ لک فلانٹ کررہی ہیں۔ ان کی ان تصویروں کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں چھا گئی ہیں ۔

رانی چٹرجی کے تازہ فوٹوشوٹ پر لوگوں کے الگ الگ رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں ، جو کافی دلچسپ ہے ۔

کمنٹس سے ایک بات تو صاف ظاہر ہوگئی ہے کہ فینس ان کی خوبصورتی اور پرفیکٹ لک کو دیکھ کر فدا ہوگئے ہیں ۔