ٹائیگر شروف بھارتی صدر کا نام بھی نہیں جانتے
بھارتی سلیبریٹی اسکرین پر اچھے دکھنے کیلئے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں اور اسٹائل کے ساتھ مداحوں کو متاثر کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مکالمات اور اداکاری کے علاوہ انہیں لکھنے پڑھنے کا اور دیگر معلومات حاصل کرنے کا شوق نہیں۔
حال ہی میں بولی وڈ کے مشہور اداکار ٹائیگر شروف سے بھارت کے متعلق ایک ایسا سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب نہیں دے سکے۔
باغی 2 کے ہیرو ٹائیگر شروف نے اے بی پی سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کیلئے پروموشن کررہے تھے اسی وقت انٹرویو میں ٹائیگر شروف سےبھارت کے حالیہ صدرکا نام پوچھا گیا جس کا انہوں نے بلکل غلط جواب دیا۔
جس کے بعد انٹرویوور نے وہی سوال باغی 2 کی اداکارہ ڈیشا پٹانی سے پوچھا جس کا جواب اداکارہ نے صحیح دیا۔
اس سے قبل یہی سوال عالیہ بھٹ سے کافی وٹ کرن کے شو پر پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی ٹائیگر شروف کی طرح بلکل غلط جواب دیا تھا ۔