ٹائیگر شراف اور دشا پاٹنی کا ٹوٹا رشتہ! اب کچھ ایسا ہے ’اسکرو ڈھیلا‘ کے اداکار کا حال
سوشل میڈیا پر اکثر ایک دوسرے کو چیئر کرنے والے دشا پاٹنی (Disha Patani) اور ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کے فینس کے لئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو بالی ووڈ کے اس رومرڈ جوڑے نے اپنا 6 سال پرانا رشتہ ختم کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ٹائیگر شراف کے دوست نے کی۔
دشا پاٹنی (Disha Patani) اور ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کا رشتہ گزشتہ کئی سالوں سے سرخیوں میں ہے، لیکن دونوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر اکثر ان کے درمیان افیئر کی قیاس آرائیاں لگائی جاتی رہی ہیں۔ وہیں اکثر دونوں کو ساتھ دیکھ کر ان کے فینس خوش ہوجایا کرتے ہیں۔ فینس کو انہیں جوڑے کے طور پر دیکھنا بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن ابھی ٹائیگرشراف-دشا پاٹنی کے ریلیشن شپ (Tiger Shroff Disha Patani Breakup) سے متعلق جو خبریں سامنے آرہی ہیں، اس سے ان کے فینس کا دل ٹوٹنا یقینی ہے۔
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف نے اپنا 6 سال پرانا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو موجودہ وقت میں دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف دونوں اب ‘سنگل‘ ہیں۔ حالانکہ ابھی دونوں کے الگ ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں کا بریک ہوگیا ہے۔
’ہندوستان ٹائمس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف کا 6 سال پرانا رشتہ ٹوٹ چکا ہے۔ اب دونوں الگ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں، وہیں دونوں کے درمیان کیا ہوا، یہ تو واضح نہیں ہے، لیکن ابھی دونوں سنگل ہیں‘۔