بگ باس 15 کی فاتح (Bigg Boss 15 Winner) تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے تقریبا 4 ماہ بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے فینس کا دل جیت لیا ۔ گھر میں رہتے ہوئے جہاں انہیں کرن کندرا (Karan Kundrra) کے طور پر اپنا پیار ملا تو وہیں شو نے انہیں مالا مال بھی کردیا ۔ کنٹیسٹنٹ کے طور پر انہیں کافی موٹی رقم ملی جبکہ تیجسوی کی نیٹ ورتھ بھی شاندار ہے ۔
تیجسوی پرکاش بگ باس 15 سے پہلے بھی ٹی وی کے کئی شوز کرچکی ہیں ۔ ٹی وی کے اس مشہور شو کی ٹرافی جیت کر اداکارہ کی شہرت کے ساتھ ساتھ پیسوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے ۔ شو کے فاتح کو 40 لاکھ روپے ملے ۔ اس کے علاوہ شو میں رہنے کیلئے بھی اچھی خاصی رقم ملی ۔ آئیے بتاتے ہیں اس اداکارہ کی فیس اور نیٹ ورتھ کے بارے میں ۔
تیجسوی پرکاش بگ باس کے اس سیزن کی سب سے مضبوط کنٹیسٹنٹ میں سے ایک رہیں ۔ اپنی باتوں کو صاف صاف رکھنے والی تیجسوی نے شو کے دوران شائقین کی تفری تو کی ہی ساتھ ہی فین فالوئنگ بھی بڑھائی ، جس سے شو کی فاتح بننے میں مدد ملی ۔
تیجسوی پرکاش نے ماڈلنگ سے اپنا کریئر شروع کیا تھا ۔ اداکارہ نے 2012 میں ٹی وی شو 2612 سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ اس کے بعد ‘سنسکار۔ دھروہر اپنوں کی’ ، ‘سوراگنی’ ، ‘پہریدار پیار کی’ ، ‘سلسلہ بدلتے رشتوں کا’ جیسے شوز میں کام کیا ۔