طلاق کی خبروں کے بعد نک جونس کی پہلی پوسٹ
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر ’نک جونس‘ کا نام ہٹا کر پھر سے پریانکا چوپڑا کردیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان جلد علیحدگی ہونے والی ہے۔
پریانکا چوپڑا کو اپنا نام تبدیل کیے صرف ایک ہی دن ہوا تھا کہ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی ورک آؤٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس پر پریانکا چوپڑا نے رد عمل دے کر ایک بار پھر سے سب کی توجہ حاصل کرلی ۔
پریانکا چوپڑا نے نک جونس کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’ہائے! میں تمہاری بانہوں میں مرگئی‘‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے نام کی تبدیلی کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اپنی نئی فلم کی وجہ سے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔