سوئٹزرلینڈ نے رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین چلادی
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین منسوب کردی جس کا افتتاح وہ خود ہی کریں گے۔
رنویر سنگھ فلمی کیریئر کے مختصر عرصے میں ہی فلم نگری میں نمایاں مقام بنا چکے ہیں اور اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔
انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے نا صرف مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے بلکہ بڑے بڑے فلمی نام بھی ان کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔
نوجوان اداکار اب تک کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور اب انہیں ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔
Sailing into the week like… ?#inLOVEwithSWITZERLAND #swisstravelsystem #lakexception@cgn_leman@media_STS @regionduleman@montreuxriviera@MySwitzerlandIN pic.twitter.com/cfpyv6GI07
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) April 30, 2018
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کے فروغ کے لیے خیرسگالی سفیر ہیں اور آج کل وہ اس کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔
رنویر سوشل میڈیا پر بھی اپنی سوئٹزرلینڈ میں جاری سیر سیاحت سے مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں اور انہوں نے کئی مقامات کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔
. @RanveerOfficial’s ‘On top of the world moment’ at the @glacier_3000 @regionduleman pic.twitter.com/1DAzeDWTEs
— Switzerland Tourism (@MySwitzerlandIN) April 27, 2018
اب سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے نوجوان اداکار کے نام سے ٹرین سروس لانچ کردی ہے جس کا نام’رنویر آن ٹور‘ رکھا گیا ہے۔
بالی وڈ اداکار کے نام سے منسوب یہ ٹرین سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائے گی جس سے سیاح بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ ٹرین کا افتتاح خود رنویر سنگھ کریں گے۔
بالی وڈ فلم پدماوت میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کو جو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے وہ اس سے قبل کسی بڑے نام کے حصے میں نہیں آیا۔
وہ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے اپنی سیاحت کا خیرسگالی کا سفیر بنایا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت نوجوان اداکار بیک وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’گلی بوائے‘ ، ’83‘ اور ’سمبا ‘ شامل ہیں۔