سشمتا سین یا للت مودی، دونوں میں سے کون ہیں زیادہ رئیس؟
للت مودی ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں، جن کی فیملی کا لمبا چوا بزنس ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ان دنوں وہ برطانیہ کی راجدھانی لندن میں ایک عالیشان گھر میں رہتے ہیں۔ اس گھر میں کل 8 بیڈ روم ہیں اور یہ 7000 اسکوائر فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔ وہیں سشمتا سین کی کمائی کا ایک واحد ذریعہ فلم ہے۔ وہ فلموں سے سالانہ تقریباً 9 کروڑ روپئے کما لیتی ہیں۔
جب سے بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) اور بزنس مین للت مودی (Lalit Modi) کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں، تب سے سوشل میڈیا پر ان دونوں سے متعلق مسلسل بحث ہو رہی ہیں۔ وہیں، سشمتا سین کو نیٹجنس ’گولڈ ڈگر‘ کہہ کر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو دونوں کی نیٹ ورتھ بتانے جا رہے ہیں، جسے دیکھ کر آپ بھی جان جائیں گے کہ دونوں میں کون سب سے زیادہ رئیس ہے۔
سب سے پہلے للت مودی کی کریں، تو وہ گزشتہ کئی سالوں سے لندن میں رہ رہے ہیں، کیونکہ وہ ہندوستان میں بھگوڑا قرار دیئے گئے ہیں، اس لئے وہ سال 2010 میں ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔للت مودی ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں، جن کی فیملی کا لمبا چوتھی بزنس ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ان دنوں وہ لندن میں ایک عالیشان گھر میں رہتے ہیں۔ اس گھر میں کل 8 بیڈ روم ہیں اور یہ 7000 اسکوائر فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔
رپورٹس کی مانیں تو اس عالیشان گھر کے لئے للت مودی ہر ماہ تقریباً 20 لاکھ روپئے کرایہ دیتے ہیں۔ للت مودی کی کمائی اربو میں ہے۔ ان کا بزنس ہندوستان کے علاوہ پوری دنیا میں کئی دیگر ممالک میں بھی پھیلا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، للت مودی کی نیٹ ورتھ تقریباً 12 ہزار کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ وہیں ان کی تقریباً 4500 کروڑ کی جائیداد ہے۔
اب بات کریں سشمتا سین کی تو ان کی کمائی کا ایک واحد ذریعہ فلم ہے۔ وہ فلموں سے سالانہ تقریباً 9 کروڑ روپئے کما لیتی ہیں۔ وہ ایک فلم کے لئے 3 سے 4 کروڑ روپئے فیس کے طور پر لیتی ہیں۔
سشمتا سین کے پاس تقریباً 100 کروڑ روپئے کی جائیداد بتائی جاتی ہے۔ وہ ممبئی کے ورسووا میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔اس کے علاوہ سشمتا سین کے پاس دو بی ایم ڈبلیو اور ایک آڈی جیسی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں میں ہے۔