Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سشمتا سین اور روہمن شال کے بریک اپ کی وجہ بنا کوئی تیسرا؟

بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) نے حال ہی میں اپنے طویل مدتی بوائے فرینڈ روہمن شال (Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا ۔ تاہم وہ اب بھی روہمن کی اچھی دوست ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) نے حال ہی میں اپنے طویل مدتی بوائے فرینڈ روہمن شال (Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا ۔ تاہم وہ اب بھی روہمن کی اچھی دوست ہیں ۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشمتا نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا بریک اپ بہت پہلے ہوگیا تھا ، لیکن وہ دوست تھے اور دوست رہیں گے۔ اب سشمتا سین کے بھائی راجیو سین نے اشاروں ہی اشاروں میں بریک اپ کی وجہ بتائی ہے ۔

سشمتا کے بھائی کا ماننا ہے کہ رشتے کسی تیسرے شخص کے شامل ہونے پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ رشتہ ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں مانتا ہوں کہ ایک رشتے پر تب اثر پڑتا ہے جب جوڑے دوسرے لوگوں کی باتوں پریقین کرنے لگتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.