Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سشمیتا سین کے ساتھ نوعمر لڑکے کی بدتمیزی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لڑکے نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تاہم نوعمر ہونے پر انہوں نے لڑکے کو معاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران نوعمر لڑکے نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، اسے لگا کہ آس پاس ہجوم ہونے کے باعث مجھے پتا نہیں چلے گا لیکن یہ اُس کی غلط فہمی تھی اور میں نے فوراً ہی اس کا ہاتھ پکڑلیا اور مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس لڑکے کی عمر محض 15 سال تھی۔

سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ میں اس لڑکے کو دور لے گئی اور اُسے کہا کہ میں چاہوں تو شور شرابہ کرکے تمہاری حرکت کا سب کو بتاسکتی ہوں جس سے تمہاری زندگی برباد ہو سکتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں وہ لڑکا اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتا رہا لیکن جب میں نے غصے کا اظہار کیا تو پھر اُسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اس لڑکے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا کیوں کہ میں جانتی تھی کہ وہ ایک 15 سال کا لڑکا ہے جسے اس کے والدین نے یہ نہیں سکھایا کہ اس طرح کی حرکت کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.