Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ایکٹر کی بائیوپک پر لگایا فل اسٹاپ، انصاف نہ ملنے پر غمزدہ ہے فیملی

انہوں نے لکھا: سشانت کی بائیوپک تب تک نہیں بننی چاہیے، جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا۔ یہ میرے ہونہار بھائی سے میرا وعدہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میں تعجب میں ہوں کہ فلم انڈسٹری میں ایسا کون سچا انسان ہے جو سشانت کی کرئیر پر سچائی دکھانے کی ہمت کرپائے گا۔

آنجہانی ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت نے اُن کے فینس اور اُن کے افراد خاندان کو پوری طرح سے غمزدہ کردیا تھا۔ آج بھی اُن کے فینس اور اُن کی فیملی ایکٹر کے لئے انصاف کی مانگ کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر نے خوب دھیان کھینچا کہ جلد ہی سشانت سنگھ کی لائف پر اب بائیوپک(Biopic) بننے والی ہے جس کے بعد کئی میکرس اور ایکٹرس کے نام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے کہ اُن کی بائیوپک کی تیاری شروع ہوگئی ہے لیکن اب سشانت کی بڑی بہن پرینکا (Sushant Sister Appeal) نے ان سبھی خبروںک و افواہ بتاتے ہوئے اس پر لگام لگادیا ہے۔

سشانت سنگھ 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں پھانسی پر لٹکے ملے تھے۔ اُن کی موت سے پورے ملک بھر میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ فیملی اور اُن کے فینس اب تک اس موت کو خودکشی نہ مانتے ہوئے اسے قتل کا معاملہ سمجھتے ہیں اور قانون سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ وہیں خبر آئی کہ اب سشانت کی لائف پر اب ایک فلم بننے جارہی ہے لیکن سشانت سنگھ کی بڑی بہن پرینکا نےس وشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.