سُشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن بھی جلد شادی کرلیں گے
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور معروف کاروباری شخصیت آنند اہوجا کی شادی کے بعد اب سُشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ دونوں اداکار بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
میڈیا میں تو یہ خبریں گردش کررہی ہیں مگر سُشانت اور کریتی نے اب تک اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ کریتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چیزیں شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق سُشانت سنگھ راجپوت کریتی سنن کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں اور ان کی کریتی کی فیملی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ کریتی سنن بھی سُشانت سنگھ کے والدین سے باندرا میں ان کی رہائش گاہ پر مل چکی ہیں اور اچھا خاصا وقت ایک ساتھ گزار چکی ہیں۔
گزشتہ دنوں کریتی نے سُشانت کے ساتھ ان کی برتھ ڈے بھی منائی تھی اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ان تصاویر کو شیئر بھی کیا تھا۔