اس ویڈیو میں سشانت پیرا گلائیڈنگ کر رہے ہیں اور انہیں ہوا میں ایسے اڑتا دیکھ کر ان کی چیخ نکل جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا۔ بالی ووڈ اداکار آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 36 واں یوم پیدائش ہے ۔ اگر وہ آج دنیا میں ہوتے تو وہ 36 سال کے ہوتے۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس مسلسل انہیں یاد کرکے پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں
اگر سشانت سنگھ راجپوت آج زندہ ہوتے تو ان کی عمر 36 سال ہوتی۔ 14 جون 2020 کو اداکار کے انتقال سے پورا ملک صدمے میں ڈوب گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 36 واں یوم پیدائش ہے ۔ اگر وہ آج دنیا میں ہوتے تو وہ 36 سال کے ہوتے۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس مسلسل انہیں یاد کرکے پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ فینس کے ساتھ ساتھ اب سشانت کی ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے سوشل میڈیا پر آج کے دن گزشتہ سال انہیں یاد کرتے ہوئے ایک اندیکھا ویڈیو شیئر کیا تھا ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا۔ اس ویڈیو میں سشانت سنگھ راجپوت اپنے پیٹ ہاتچی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ وہیں اس سے پہلے انکتا لوکھنڈے نے سشانت کے ساتھ گزارے خاص لمحات کو بھی یاد کیا تھا۔ دراصل انکتا نے اپنی وکیشن کا تھرو بیک (Sushant-Ankita’s Vocation Video) ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں سشانت پیرا گلائیڈںگ کر رہے ہیں اور انہیں ہوا میں ایسے اڑتا دیکھ کر ان کی چیخ نکل جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا
سشانت کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیحد ہی جذباتی پیغام لکھا ہے۔ سشانت ہم سب اور تمہارے فینس تمہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ ویڈیو تب کا ہے جب سشانت اور انکتا (Sushant Ankita) اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ٹرپ پر گئے تھے۔ وہیں سشانت نے پیرا گلائیڈنگ (Paragliding) کی تھی۔ سشانت جیسے ہی ہوا میں اڑنے کیلئے دوڑتے ہیں، تو ان انکتا انہیں دیکھ کر چلانے لگ جاتی ہیں۔ ان کے منھ سے نکلتا ہے گگو۔۔۔گگو۔۔ گگو گیا۔
یہ ویڈیو لاڈو اداکارہ نتاشا نے شیئر کیا تھا جسے انکتا نے ری پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے بیحد ہی جذباتی لائنس بھی شیئر کی ہیں۔ نتاشا کی یہ لائینیں واقعی رلا دینے والی ہیں۔