سروگیسی پر تسلیمہ نسرین کے ٹوئٹ سے مچا ہنگامہ، پرینکا چوپڑا کا نام لیے بغیر تنقید
تسلیمہ نسرین نے پرینکا چوپڑا کے نام کا ذکر نہیں کیا، لیکن یہ ٹوئٹ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی جانب سے جمعہ رات کو سروگیسی کے ذریعے سے اپنےپہلے بچے کا استقبال کرنے کے بعد آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سلیبریٹی جوڑے نے ایک بچی کا استقبال کیا ہے جو 12 ہفتے پہلے پیدا ہوئی تھی۔
سروگیسی (Surrogacy) پر تسلیمہ نسرین (Taslima Nasreen) کی رائے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ رائٹر نے سروگیسی کے طریقہ کار پر تنقید کی اور سروگیسی کے ذریعے سے ماں بننے والی عورتوں کے جذبات پر سوال اٹھایا ہے۔ بعد میں سوشل میڈیا یوزرس نے تسلیمہ نسرین کی تنقید پر خوب سوال اٹھائے۔ تسلیمہ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ جب وہ سروگیسی کے ذریعے سے اپنے ریڈی میڈ بے بیز (Readymade Babies) حاصل کرتی ہیں تو ان مائوں کو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ کیا بچوں کو جنم دینے والی ماوں کی طرح ان میں بچوں کے لئے بھی وہی جذبات ہوتی ہیں؟
وہیں ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ سروگیسی ممکن ہے، کیونکہ غریب خواتین ہیں۔ امیر لوگ ہمیشہ اپنے مفاد کے لئے سماج میں غریبی کا وجود چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو بچے پانے کی بڑی ضرورت ہے تو ایک بے گھر کو گود لیں۔ بچوں کو آپ کی خوبیاں وراثت میں ملنی چاہئیں۔ تسلیمہ نسرین کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا یوزرس نے تبصرہ کیا کہ یہ فرد کی مرضی ہے اور بہت سے معاملات میں لوگ طبی وجوہات کی بنا پر سروگیسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔