سنی لیون کے نئے روپ نے ہلچل مچادی
بھارتی اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ نے میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جہاں وہ بالکل منفرد دیوی کی طرح نظرآرہی ہیں۔
اداکارہ سنی لیون ان دنوں ساؤتھ انڈین فلم ’ویر مہادیوی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سنی لیون ماضی میں ادا کیے گئے دیگر کرداروں کے مقابلے بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔ پوسٹرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ایک جنگجو کے روپ میں گھوڑے پربیٹھی ہوئی ہیں جب کہ پس منظرمیں جنگ کا منظرنظرآرہا ہے۔ سنی لیون اپنے نئے روپ میں گھوڑے پربیٹھی بالکل ’دیوی‘ لگ رہی ہیں۔