Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ابتداء میں بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ میرے لئے کافی مشکل رہا جس کا مجھے ذرا بھی افسوس نہیں، تاہم بالی ووڈ میں شمولیت کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سب سے زیادہ نفرت اور تنقید کا سامنا اْس وقت کرنا پڑا جب میں 21 برس کی تھی کیوں کہ دوسروں کی فیملی کی طرح میری فیملی میں بھی مسائل تھے لیکن اْس کے باوجود میری فیملی نے مجھے اور میرے بھائی کو پریشانیوں سے بچائے رکھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.