Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیون ماں بن گئیں

معروف بالی ووڈ اداکار سنی لیون ماں بن گئیں لیکن نہ تو سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے بچے کی ماں بنی ہیں اور نہ ہی اداکارہ اور ان کے شوہر نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچہ حاصل کیا ہے بلکہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل وبیر نے ممبئی کی 21 ماہ کی بچی کو گود لیا ہے جس کا نام نشا کور ویبر رکھا گیا ہے۔
سنی لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نشا میری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں اور بچی کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں، نشہ ہماری فیملی میں نہایت خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ فائنل کرنے کے لیے ہمیں صرف 3 ہفتے لگے لیکن لوگوں کو تو 9 ماہ لگ جاتے ہیں جب کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہماری بائیولوجیکل بیٹی ہے یا اسے ہم نے گود لیا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.