سنی لیون کی زندگی پر بننے والی ویب فلم جلد ریلیز کی جائے گی
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر مبنی ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی ویب سیریز فلم جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق جی ہاں، سنی 36 سالہ کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی بائیو گرافی فلم پر’زی میڈیا نیٹ ورک‘ کا ’زی 5‘ کام کر رہا ہے، جسے اسی چینل کی ویب اسٹریمنگ پر جاری کیا جائے گا۔’زی 5‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ جلد ہی صارفین ویب اسٹریمنگ پر ’کرن جیت‘ نامی بائیوگرافی فلم دیکھ سکیں گے، جس میں ناظرین اداکارہ کے ’کرن جیت سے سنی لیونی‘ کا سفر دیکھ سکیں گے۔
The most searched celebrity in India will now be the most watched. Watch the journey of the woman behind @SunnyLeone in #KarenjitOnZEE5. Coming soon! #ZEE5Originals #KarenjitToSunny https://t.co/kd7BGKkDaZ
— ZEE5 (@ZEE5India) March 6, 2018
سنی لیونی نے بھی ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ جلد ہی ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’زی 5‘ پر نشر کی جائے گی۔
Why did I move from Canada?
Why did I pick “#Sunny” as my name?
What was my life like?Find out more about the woman behind Sunny and my life from #KarenjitToSunny, in my biopic, coming soon to @ZEE5India#SunnyLeone #ZEE5Originals pic.twitter.com/cfPxADGNp7
— Sunny Leone (@SunnyLeone) March 6, 2018