Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیونی فلم کی شوٹنگ کے دوران رو پڑیں

سنی لیونی کا شمار بولی وڈ میں انتہائی تیزی سے ترقی کرنیوالی اداکارواں میں ہوتا ہے ۔ اب جہاں بولی وڈ اسٹارز مختلف معروف افراد کی سوانح عمری میں مرکزی کردارنبھارہے ہیں، وہیں اب سنی لیونی بھی اپنی ہی سوانح عمری میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

کرن جیت کور نامی اس ویب سیریز میں سنی لیونی کی امریکی پورن اسٹار سے لے کر بولی وڈ میں اسٹار بننے تک کا سفر پیش کیا جائے گا۔ فلم میں بولی وڈ اداکارہ اس سیکریٹ سے بھی پردہ اٹھائیں گی کہ ان کا نام سنی کیسے پڑا ، فلم میں نہ صرف سنی مرکزی کردارنبھائیں گی بلکہ وہ خود ہی اپنی زندگی سے متعلق مداحوں کو بھی آگاہ کریں گی۔

سنی نے اس پراجیکٹ سے متعلق مزید تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ ایک دلچسپ پیشکش تھی اور اس پر کافی پرجوش بھی تھیں لیکن جب انہوں نے اس کی شوٹنگ شروع کی تو ان کو اندازہ ہوا کہ جذباتی طور پر اس طرح کی فلم میں کردار کیلئے تیار بالکل بھی نہیں تھیں۔

سنی کا کہناتھا کہ کوئی بھی شخص ان تکلیف دہ لمحات کا تذکرہ کرنا مناسب نہیں سمجھے گا جو کہ وہ پہلے ہی پرے دھکیل چکا ہو۔ اس سوال کے جواب میں کہ کونسا لمحہ شوٹنگ کے دوران ان کیلئے انتہائی مشکل تھا آنکھوں میں آنسوں کے ساتھ  انہوں نے ان لمحات کا تذکرہ کیا، سنی کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک سین سے متعلق جب انہوں نے اپنے والد کو بتایا کہ یہ ان پر عکس  بند ہوا ہے تو ان کے والد روپڑے ۔

سنی کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر وہ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں ۔ سنی کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر ان کے شوہر نے بہت شوٹنگ کے سیٹ پر بہت ساتھ دیا ۔ سنی کا کہنا تھا کہ یہ بہت دشوار تھا اگرچہ کہ ان کے والدین وفات پاچکے ہیں لیکن یہ سب اب بھی بہت تکلیف دہ ہے۔

اگرچہ کہ سنی کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پورن سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا لیکن اب انہوں نے محنت اور لگن سے بولی وڈ میں اپنا مقام بنالیا ہے جس کے بعد سنی فلم نگری میں کامیاب اداکارہ کے طور پر پہچانی جانے لگی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.