سہانا خان نے شیئر کی تصویریں تو پاپا شاہ رُخ خان کو ستانے لگا کھوجانے کا ڈر،جانیے آخر کیا ہے ماجرا
شاہ رخ خان نے آرین کی تصویروں پر مزیدار کمنٹ کیا تھا۔ انہوں نے آرین کی تصویروں پر کمنٹ کیا تھا اور لکھا تھا، ’میرے پاس یہ تصویریں کیوں نہیں ہیں!
![]()
آرین خان اور سہانا خان گزشتہ دو دن سے انسٹاگرام پر اپنے ایک حالیہ فوٹوشوٹ کی تصویریں لگاتار شیئر کررہے ہیں۔ ان تصویروں پر ان کے والد اور بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان لگاتار مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب شاہ رخ خان کا یہ بے حد کیجول انداز سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آرین نے اپنی اور اپنے بھائی بہن کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد، سہانا نے منگل کو اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جیسے ہی سہانا نے تصویر پوسٹ کی، اور بندر کے تین ایموٹیکانز کا اپنے کیپشن کے طور پر استعمال کیا۔ شاہ رخ خان نے کمنٹ کیا، "My Little Circus – Big Time FOMO!!”
خان کڈز کا یہ نیا فوٹو شوٹ مشہور فوٹوگرافر اویناش گواریکر نے کروایا ہے۔ سہانا کی تصویر میں، وہ ایک ڈینم ڈریس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، جب کہ ان کے بڑے بھائی آرین نے خاکی جیکٹ پہنی ہوئی ہے اور ابرام بلیک جمپر میں نظر آ رہے ہیں۔ سوہانا کی پوسٹ کو ان کے دوستوں اور فینس کی جانب سے بہت پیار ملا۔ گوری خان کی اچھی دوست اور فیبولس لائف آف بالی ووڈ وائفس فیم سیما سجدے نے کمنٹ کیا، "❤️😍😘،” مہیپ کپور اور ان کے شوہر اور اداکار سنجے کپور نے بھی پوسٹ پر کئی ہارٹ ایموجیز پوسٹ کیے ہیں۔ شاہ رخ کی مینیجر پوجا ددلانی نے انہیں "پیارا بندر” بلایا ہے۔