Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان نے ماں کو دیا خاص تحفہ، گوری خان نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دکھائی تحفے کی جھلک

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)اور گوری خان (Gauri Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بھلے ہی انہوں نے ابھی بالی ووڈ میں ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن ان کی پاپولرٹی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔

شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)اور گوری خان (Gauri Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بھلے ہی انہوں نے ابھی بالی ووڈ میں ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن ان کی پاپولرٹی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔ سہانا خان اکثر سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والدین کا ذکر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں مدرس ڈے (Mother’s day 2022) کے خاص موقع پر بھلا وہ کیسے اپنی ماں گوری خان کے لئے کچھ اسپیشل نہیں کرتیں۔ گوری خان نے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ انہیں مدرس ڈے کے موقع پر سہانا خان نے کیا تحفہ دیا۔

گوری خان نے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر انہوں نے سہانا خان کی تصویر شیئر کی ہے اور دوسری تصویر انہوں نے گلدستہ کی شیئر کی ہے، جس کے ساتھ ایک کارڈ بھی ہے۔ کارڈ پر ’ہیپی مدرس ڈے ماں‘ لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور کارڈ پر آئی لو یو، سہانا خان بھی لکھا ہوا ہے۔ اس پوسٹ پر بھی سہانا خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے- لو یو۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی سارے ہارٹ ایموجی بھی ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا صارف سہانا خان کی یہ تازہ تصویر بھی کافی پسند آرہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.