Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان دوستوں کے ساتھ نائٹ لائف انجوائے کرتی ہوئی نظر آئیں

سہانا خان اپنی تازہ ترین تصاویر (Suhana Khan Photos) میں دوستوں کے ساتھ نیویارک میں نائٹ لائف انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ چونکہ یہ تصاویر کرسمس کے موقع پر شیئر ہوئی ہیں تو سہانا خان کے مداح اسے فیسٹول سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ اسٹار کڈ کا خوبصورت انداز لوگوں کا دل جیت رہا ہے۔ یہ تصاویر انسٹاگرام (Suhana Khan Instagram) پر سہانا خان کے فین پیج اکاونٹ سے شیئر ہوئی ہیں۔

سہانا خان کی کچھ نئی تصاویر (Suhana Khan Photos) سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ 21 سال کی اسٹار کڈ کو اپنے دوستوں کے ساتھ کوالٹی ٹائم اسپینڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت امریکہ میں ہیں، جہاں وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

تصویر میں سہانا رات میں بلیک رنگ کی ڈریس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ آپ انہیں دوستوں کے ساتھ ریستوراں میں ہنستے اور باتیں کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.