Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان کے ڈیبیو سے پہلے، شاہ رخ خان نے دیا بیٹی کو بڑا مشورہ، کہا- جتنا ہوسکے مسکراو

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے انسٹا گرام پر زویا اختر کی آنے والی فلم ‘دی آرچیج‘ (The Archies) کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بیٹی سہانا خان کو خوبصورت مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ’دی آرچیج‘ سے سہانا خان کے علاوہ اگستیا نندا اور خوشی کپور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے سب سے زیادہ خوبصورت الفاظ میں اپنی بیٹی کو مشورہ دیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر بیٹی کے نام ایک پوسٹ شیئر کیا، جو زویا اختر کی فلم ‘دی آرچیج‘ (The Archies) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ شاہ رخ خان نے بیٹی کے لئے لکھا، ‘یاد رکھنا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوں گے، لیکن جیسے آپ ہیں، اگر ویسے بنے رہو گے تو اس کے سب سے قریب رہو گے‘۔

شاہ رخ خان مزید کہتے ہیں، ’ایک اداکار کے طور پر رحم دل بنیں۔ آپ کو جو حصہ پردے پر پیچھے چھوٹ جاتا ہے، وہ ہمیشہ آپ کا رہے گا۔ میرے بچے، آپ نے لمبا سفر طے کیا ہے، لیکن لوگوں کے دل تک جانے کا راستہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔ آگے بڑھو اور زیادہ سے زیادہ مسکراو‘۔ واضح رہے کہ ’دی آرچیج‘ سے سہانا خان، اگستیا نندا اور خوشی کپور بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.