اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 نے کچھ کچھ ہوتا ہے کی یاد تازہ کردی
اس سال کی متوقع فلموں میں ایک فلم کرن جوہر کی ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2″ ہے۔ یہ فلم سال 2012 میں آنے والی ہم نام فلم کا سیکویل ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ٹائیگر شروف ادا کرینگے۔
البتہ ان کے مقابل کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب تک نا معلوم تھیں۔ لیکن حال ہی میں اس فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ مرکزی کردار ایک نہیں دو اداکارائیں ادا کریں گی۔ اس فلم میں بھی پچھلی فلم کی طرح لَو ٹرائی اینگل دکھایا جائے گا۔
فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف کے ساتھ تارا سوتاریا اور اننیا پانڈے تین دوستوں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ پوسٹر مین تینوں اداکار کمال کے لگ رہے ہیں لیکن ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ پوسٹر 20 سال قبل آنے والی مشہور فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کی یاد دلا رہا ہے۔
اس فلم میں بھی کالج کے تین دوستوں کی کہانی دکھائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں اداکاراؤں کا حلیہ بھی کاجول اور رانی مکھرجی جیسا لگ رہا ہے۔ صرف فرق اتنا ہے کہ بیچ میں بیس سال کا وقفہ ہے اور اب انجلی کو حد سے ذیادہ بچکانہ اور ٹینا کو انتہائی ماڈ لگنے کی ضرورت نہیں۔
اصل میں راہول کو بھی کول نظر آنے کے لئے زنجیریں نہیں پہننی پڑیں۔ لیکن لگتا ہے کہ فلم کا عنصر پہلے جیسا ہی ہوگا۔
اگر ایسا ہی ہے جیسا ہم سوچ رہے ہیں تو ہم سب ہی یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ وہی حالات اگر بیس سال بعد پیش کئے جائیں جہاں کالج کے طالب علم ٹیچرز سے ذیادہ انسٹاگرام فالو کرتے ہیں تو کیا ہوگا؟