Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اسٹارس کے ساتھ کام کرکے اچانک غائب ہوگئی منیشا لامبا، جانیے اب کہاں ہے؟

بگ باس 8‘ کے بعد منیشا لامبا کے بارے میں آریہ ببر نے کہا تھا کہ بگ باس 8 کی ہی ساتھی کھلاڑی اور ایکٹریس منیشا لامبا کے ساتھ وہ ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں۔ حالانکہ، منیشا لامبا نے اس سے صاف انکار کردیا تھا۔ آریہ ببر کو منیشا لامبا سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

منیشا لامبا (Minissha Lamba) نے بالی ووڈ میں جب ڈیبیو کیا تھا، تو اپنی خوبصورتی اور ایکٹنگ کی وجہ سے موضوع بحث رہی تھیں۔ اُن کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی، لیکن دھیرے دھیرے وہ فلمی دنیا سے دور ہوتی چلی گئیں۔ حالانکہ، منیشا لامبا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ خاص کر انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آج منیشا لامبا اپنا 37ویں سالگرہ (Minissha Lamba Birthday) منارہی ہیں۔ اُن کی آج بھی اچھی خاصی فین فاؤلونگ ہے۔

منیشا لامبا نے سال 2005 میں فلم ’یہاں‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھاپائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کارپوریٹر اور راکی جیسی فلمیں بھی کیں، لیکن انہیں پہچان بچنا اے حسینوں سے ملی تھی۔ اس فلم میں منیشا لامبا کے علاوہ رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے اسٹارس بھی تھے۔ یہ فلم یش راج بینر تلے بنی تھی۔ اس کے بعد وہ کڈنیپ اور بھیجا فرائی سمیت کچھ اور فلموں میں بھی نظر آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.