Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سری دیوی کی بیٹی کی ’دھڑک‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری

سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ‘دھڑک کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں جھانوی کپور اور خوشی کپور سری دیوی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔

اس موقع پر بونی کپور بھی اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔ کرن جوہر کی نئی بالی ووڈفلم ’دھڑک‘ مراٹھی فلم کا ہندی ورژن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.