سونو سود جیسی فٹ باڈی پانے کے لئے کس طرح کا ورک آوٹ کریں
سونو سود (Sonu Sood) اپنی اداکاری اور سماجی کاموں کے علاوہ اپنی فٹنس کے لئے بھی مشہور ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنے ورک آوٹ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ یہاں ہم اداکار کی ورک آوٹ کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں، جو آپ کو فٹ رہنے کے ترغیب دیں گی اور ان کے فٹنس کے راز سے پردہ بھی اٹھائیں گی۔
سونو سود (Sonu Sood) فلموں میں اداکاری کے علاوہ لوگوں کی بھلائی سے متعلق کاموں میں بھی مصروف ہیں۔ وہ اتنی محنت اس لئے کرپاتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی فٹنس پر کافی دھیان دیتے ہیں، جس کی جھلکیاں وہ سوشل میڈیا پر بھی دکھاتے ہیں۔ آئیے، دیکھیں اداکار کی ورک آوٹ تصاویر۔
سونو سود جم میں پسینہ بہاکر اپنے ایبس کو فلانٹ کرکے سبھی کو حیران کردیتے ہیں۔
سونو سود فٹنس سے متعلق کافی جنونی ہیں۔ وہ اس تصویر میں اپنے ایبس دکھانے کے لئے اپنی بنیان اوپر کی طرف کھینچ رہے ہیں۔