Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونونگم نے اب کس کی طرفداری کردی؟

ممبئی: معروف گلوکارجسٹن بیبر نے بھارت آنے سے پہلے ہی اپنی فرمائشی لسٹ شو کی انتظامیہ کو تھمائی تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب جسٹن بیبر کے دفاع میں گلوکار سونو نگم آگئے ہیں۔
کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکے دورہ بھارت سے قبل انتظامیہ کو ایک لمبی فہرست بھیجی گئی جسے بھارتی حکومت کی جانب سے مان لیا گیا جس پربھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے جب گلوکار سونو نگم سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جسٹن بیبرتیزی سے ابھرتے ہوئے اور معروف گلوکارہیں اورمجھے حیرت ہے کہ لوگ جسٹن بیبرکا مذاق بنارہے ہیں جب کہ دنیا بھرسے متعدد لوگ تو ان کا بچپن سے ہی مذاق اڑارہے ہیں۔ جسٹن بیبر بہترین گلوکاری کررہا ہے اور قابل بھی ہے۔
گلوکارنے کہا کہ جب بھارتی فنکار دوسرے ملک جاکر پرفارم کرتے ہیں تو وہ بھی منتظمین کے سامنے اپنے کچھ مطالبات رکھتے ہیں، اسی طرح جب بھی کوئی معروف فنکار بھارت آتا ہے تو وہ بھی فرمائشیں رکھتا ہے اور جب شو کی انتظامیہ جسٹن بیبر کی فرمائشیں پوری کرنے کے لیے تیار ہے تو ہمیں بھی اس بات پراعتراض کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.